ناراض لیگیوں کو منانے کا فیصلہ، مریم نوا ز کا غوث علی شاہ کو فون، پارٹی میں واپسی کی دعوت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے ناراض رہنماﺅں کو منانے کا فیصلہ کیا ہےاور اس ضمن میں مریم نواز نے ناراض رہنماﺅں سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔ مریم نواز نے غوث علی شاہ کو ٹیلیفون کیا اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز نے انہیں پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دی جس پر غوث علی شاہ نے ساتھیوں سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  مریم نواز نے کہا کہ ملاقات کیلئے آپکے پاس آنے کو تیار ہوں۔ مریم نواز نے لیگی رہنماﺅں کو غوث علی شاہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے سندھ کی دیگر شخصیات سے بھی رابطے کئے جن میں ذوالفقار مرزا اور نادر مگسی بھی شامل ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں اور پابندی سے مجھ سے سوشل میڈیا پر اَپ ڈیٹ لیتے رہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی مرضی سے گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف اور مراعات یافتہ ملزموں کے طرزعمل کا موازنہ کرلیں۔مریم نواز نے نہال ہاشمی کی رکنیت بحال کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ نہال ہاشمی کی رکنیت بحال کرنے کیلئے لیگی کارکن نے ٹویٹ کیا کہ ایک بہادر آدمی کی رکنیت بحال کی جائے۔ مریم نواز نے جواب دیا کہ نہال ہاشمی کی رکنیت بحال ہونی چاہئے۔

Comments

comments