urdu tv online

نارتھ ناظم آباد میں واقع شاپنگ اسٹور میں کیڑے مار اسپرے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ملازم جاں بحق ہوگیا

urdu tv onlineکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع شاپنگ اسٹور میں انتظامیہ نے کیڑے مار اسپرے کرایا، جس سے ملازمین کی حالت غیر ہوگئی اوروہ اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچے جہاں یحیٰی نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ مزید چارملازمین کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس شاپنگ اسٹور پہنچی اورمنیجرسمیت تین افراد کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والے یحیٰی کی عمر 24 سال تھی اوروہ اپنے گھرکا واحد کفیل تھا، انتقال کی خبر ملتے ہی اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے، متوفی چاربہنوں اورچار بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

مزید پڑھیں  سپریم کورٹ میں ہائی الرٹ ، سکیورٹی بڑہا دی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments