نزلے زکام کا انتہائی آسان سا گھریلو علاج ۔۔۔جان کر آپ مہنگی دوائیاں ترک کردیں گے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کے مشروب کے استعمال سے نزلہ اور زکام سے بچا جا سکتا ہے۔ہاورڑ یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض اوقات دوائیں اور ویکسین انسان کو فائد کے ساتھ نقصان بھی پہنچاتی ہیں تاہم قدرتی مشروبات کے استعمال سے سردی، ٹھنڈ اور نزلے کے اثرات سے بچاجاسکتا ہے۔ سیب ، گاجراور موسمی کا جوس قدرتی مرکب اورکئی وٹامنز پر مشتمل ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی 6، وٹامن اے اور سی ، پوٹاشیئم اور فولک ایسیڈ سردیوں سے متعلق امراض جیسے نزلہ، زکام اور فلو سے محفوظ رکھتے ہیں۔سردیوں میں ٹماٹر کا جوس خاص فائدہ پہنچاتاہے کیونکہ یہ فولک ایسیڈ، فولاد اور وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سلاد کے پتوں ، چقندر، گاجر، ادرکاور بند گوبھی کے جوس میں کئی مفید عناصر موجود ہوتے ہیں جن میں میگنیشم ، پوٹاشیم، فولاد ، فیٹی ایسیڈ اور وٹامن سی شامل ہیں۔ یہ جوس مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ انفیکشنز جیسے امراض کے خلاف مزاحمت پیدا کرتاہے۔ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ سبزیوں کے جوس میں فولاد کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس سے مدافعتی نظام کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اگر آپ کے بال جلد اُڑجائیں یا سفید ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے آپ کے جسم میں۔۔۔‘ جدید تحقیق میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا، جان کر گنجے افراد کو آج رات نیند نہ آئے گی