نشتر ہسپتال میں دن دہاڑے نامعلوم شخص نے نرس کے ساتھ وہ کام کردیا کہ زمانہ جاہلیت کی نئی مثال قائم کردی

ملتان (نیوز ڈیسک) نشتر ہسپتال میں نامعلوم شخص نے دن دہاڑے خنجر کے وار کر کے نرس کو شدید زخمی کر دیا جس نے ہسپتال کیسکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ دئیے۔ وارڈ نمبر 12 کی نرس (ش) کو انتہائی تشویشناک حالت میں ایمرجنسی وارڈ لایا گیا ، زیادہ خون بہہ جانے پر ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے کٹی ہوئی شریان کو جوڑ دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق نرس کے پیٹ پر بہت گہرا زخم تھا اور مین شریان کے کٹ جانے کے باعث زیادہ خون بہہ گیا تھا تاہم کامیاب آپریشن کر کے مین شریان کو جوڑ دیا گیا۔ ہسپتال میں دن کے وقت نرس پر حملہ کے بعد سکیورٹی نے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Small Bicycle Become Reason Of horrific Car Accident | Hadsa | Urdu tv online