نقیب اللہ محسود کی آخری خواہش کیا تھی۔۔۔بھائی نےصاف صاف بتا دیا

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے بھائی کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ فیس بک سٹار بننا چاہتا تھا،وہ لباس اور فیشن پر زیادہ خرچہ کرتا تھا،نقیب محسود کے بھائی شیر عالم کا کہنا تھا کہ میرا بھائی بے گناہ ہے وہ کراچی میں پچیس ہزار روپے کی نوکری کرتا تھا۔ شیر عالم کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو سر عام سزا دی جائے۔اور ہمیں انصاف دیا جائے دوسری جانب نقیب کے قتل کے بعد راؤ انوار کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نقیب اللہ محسود جس کا تعلق جنوبی وزیر ستان سے تھا،کراچی میں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔لیکن نقیب کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی اور کہا گیا کہ نقیب کو نا حق قتل کیا گیا اور وہ بے گناہ تھاجب کہ انصاف کے حصول کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں احتاج بھی کیا گیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شہباز شریف عمران خان پربرس پڑے۔۔۔ مردان جا کر 3سالہ بچی کے لئے احتجاج کرسکتے ہیں