نقیب قتل کیس :نقیب کا خون رائیگان نہیں جانے دیں گے۔۔۔قائلی مشران نے رائو انور کیخلاف اہم اقدام اٹھا لیا

کراچی (نیوزڈیسک) نقیب قتل کیس میں محسود قبیلے کے عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرگہ عمائدین نے ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا اور کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کو بھی شرکت کی دعوت دی۔ یہ جرگہ سہراب گوٹھ کے قریب ہوا۔ جرگے کے عمائدین کراچی ، سندھ ، افغانستان اور دیگر شہروں سے آ کر یہاں آباد ہوئے۔جرگہ عمائدین نے فیصلہ کیا کہ نقیب اللہ کے خاندان کی واپسی ہوتے ہی قتل کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب جرگہ عمائدین کی دعوت پر انکوائری کمیٹی کے اراکین بھی آمد متوقع ہے۔یاد رہے کہ قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو شاہ لطیف ٹاؤن میں ایس ایس پی راؤ انورا نے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  حکومت اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان 5 سالہ خفیہ معاہدے کا انکشاف ۔۔۔ پاکستان کی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آ گئی