نقیب کو کس نے قتل کروایا ہے؟نقیب قتل کیس نے نیا موڑ لے لیا ،

کراچی (نیوزڈیسک)راؤ انوار کے قریبی ساتھی ناز میر نے نقیب محسود سے پیسے بٹورنے کے لئے اسے قتل کروایا۔تفصیلات کے مطابق نقیب قتل کیس کے مرکزی کردار ناز میر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔راؤ انوار کا قریبی ساتھی ناز میر جو اس سے پہلے بھی رینجرز کے ہاتھوں 2009میں گرفتار ہو چکا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ سمیت اور بھی سامان بر آمد ہوا تھا لیکن اس کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بجائے وہ راؤ انوار کی آنکھ کا تارا بن گیا۔ناز میر کو جب علم ہوا کہ نقیب محسود کے پاس دکان کے لئے پیسے آنے والے ہیں تو اس نے یہ ساری معلومات سا بق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ساتھ شئیر کی اور اس کے بعد یہ ساری کاروائی عمل میں لائی گئی تا ہم اب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناز میر کو گرفتار کر لیا ہے۔اس کے علاوہ راو انوار کی ایک پرائیویٹ ٹیم کا بھی انکشاف ہوا ہے جس میں شامل لوگ اس طرح کی تمام کاروائیاں کرتے تھے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نمازعشا کو وقت ہوچکا نمازیوں نےصفحیں باندھ لیں ، جب تکبیر ہوچکی تو امام کعبہ اچانک پیچھے مڑے اور ایک پاکستانی کی طرف اشارہ کیا کہ نماز تم پڑھاؤ ۔۔ جانتے ہیں وہ پاکستانی کون تھا؟