ننھی زینب کے قتل پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شرمناک بیان سامنے آ گیا

آزاد کشمیر (نیوز ڈیسک)ننھی زینب کے قتل پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شرمناک بیان آ گیا۔تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف زینب کے قتل نے پورے پاکستان کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔ایسے میں وزیر اعظم راجہ حیدر نے زینب کے قتل سے متعلق غیر زمہ دارانہ بیان دینے کی حد کر دی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ حیدر نے زینب قتل کیس سے متعلق ریاست سے پوچھنے کی بجائے زینب کے والدین سے ہی سوال کر ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی زینب کے والدین سے پوچھے کہ وہ زینب کو کس کے حوالے کر کے گئے تھے۔اور جب وہ قرآن پڑھنے جاتی تھی تو اس کو کون چھوڑنے جایا کرتا تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ زینب کے والدین اپنا زیور تو دس الماریوں میں چھپا کر گئے تھے لیکن ان سے یہ بھی پوچھا جائے کہ آخر وہ زینب کو کس کے حوالے کر گئے تھے۔زینب کے قتل کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال میں وزیر اعظم راجہ حیدر کے اس بیان نے سب کو رنجیدہ کر دیا۔
دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  تبت ہمارا لازمی حصہ ہے ، چین