ننھی زینب کے والدین کو ۔۔پاک فوج نے بڑی خوشخبری سنا دی

قصور(نیوزڈیسک)قصور میں ننھی مقتولہ زینب کے والد امین نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تاحال کوئی پیشرفت نہ ہونے کی شدید برہمی کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تاحال کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ شہبازشریف اور پولیس حکام نے ملزمان کی 5 سے 6 گھنٹے میں گرفتاری کادعویٰ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب زیادتی و قتل کیس میں تاحال ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔مقتولہ زینب کے والد امین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ جے آئی ٹی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کام کررہی ہے لیکن تاحال ملزمان کوگرفتار نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پرفوج کی 2 ٹیمیں آئی تھیں۔ فوج کی ٹیموں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو گرفتارکرکے جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔واضح رہے قصور میں زینب قتل و زیادتی کیس کوایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن تاحال کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب عوام زینب قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نیلم منیر کی زندگی کا اہم فیصلہ؟ مصروفیات کی بنا پر تاخیر کا شکار