نواب ٹاؤن ، بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کو پھانسی دے دی ، واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام

نواب ٹاؤن کے علاقہ میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو پھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ 32سالہ خانہ بدوش ریاض کی 8ماہ قبل بورے والہ کی رہائشی مقدس بی بی سے شادی ہوئی۔ اس دوران مقدس بی بی نے اپنے خاوند ریاض کے سوتیلے بھائی شہباز سے تعلقات استوار کرلئے، جس پر اکثر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا رہنے لگا۔ عید میلادالنبیؐ کے روز دونوں کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہو ا جس پر مقدس بی بی نے اپنے آشنا شہبازکے ساتھ مل کر خاوند ریاض کو اس کے ٹروزر کے ساتھ پھندا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دے کر پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی اور حالات مشکوک جانتے ہوئے مقدس بی بی کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اپنے خاوند کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ایس ایچ او ملک راحیل امجد کے مطابق مقدس بی بی اوراس کے آشنا مقتول کے سوتیلے بھائی شہباز کوبھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Pakistan's Strict Orders For Col Joseph| Urdu tv online