نوازشریف نے کارکنان کو ”مشرف کو پھانسی دو“ کا نعرہ لگانے سے روک دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنان کو”مشرف کو پھانسی دو“ کا نعرہ لگانے سے روک دیا اورکہا کہ ہم نے معاہدہ کیا ہے اس کو نہ توڑنا۔منگل کے روز مسلم لیگ(ن) کے کنونشن سے خطاب کے دوران نوجوان باربار نعرے لگاتے رہے اور نوازشریف ان کو باربار روکتے رہے۔نوجوانوں کی طرف سے”لویو نوازشریف،نوازشریف تیرے جانثار بے شمار بے شمار اور مشرف کو پھانسی دو“ کے نعرے لگا تار لگائے جارہے تھے تو نوازشریف نے تقریر کے دوران نوجوانوں سے وعدہ لیا کہ آپ سب میری تقریر غور سے سنیں گے اور نعرے نہیں لگائیں گے اور جو بھی نعرہ لگائے اس کے ساتھ والا بندہ اس کو کہے کہ ہم نے وعدہ کیا ہے نعرہ نہیں لگاو¿۔نوازشریف نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ نے وعدہ کیا ہے کہ نعرے نہیں لگائیں گے تو اب اس وعدہ کو توڑنا نہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  خیبر پختونخواہ میں ہمارے کارکنوں کو مخالفین کیسے گمراہ کر رہے ہیں ؟ نعیم الحق نے انکشاف کر دیا