نواز شریف اور سارے اہم سیاسیوں کو اپنی شادی پر بلائوں گی

urdu tv onlineلاہور (نیوزڈیسک) فلم سٹار میرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری افسر کے بجائے کسی بزنس مین کیساتھ شادی کریں گی اور اپنی شادی پر عمران خان کو نہیں بلکہ نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو بلائیں گی۔نجی اخبار کے مطابق اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سرکاری افسر شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کسی سرکاری افسر کیساتھ نہیں بلکہ بزنس مین سے ہی کروں گی۔ اس موقع پر انہوں نے وہ چند نام بھی بتائے جنہیں اپنی شادی پر نہیں بلائیں گی جن میں سرفہرست اداکارہ ریما خان اور عمران خان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلائیں گی جو ضرور آئیں گے۔اس موقع پر انہوں نے اداکارہ ریما خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ریما خان ان کیساتھ دوستی کا دعویٰ کرتی ہے مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ ان کی راہ میں روڑے اٹکاتی رہی ہے، اس لئے اسے شادی پر بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شوبز میں رہتی تو معاف کرتا دیتا لیکن اب نہیں۔۔۔اداکارہ نور بارے بہت ہی بری خبر آگئی