نواز شریف اور مریم نواز جب قصورپہنچے تو ننھی زینب کے والد نے کیا کہہ کر ملاقات کرنے سے انکار کردیا ۔۔۔بڑی خبر سامنے آگئی

قصور(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم میا ں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے قصور روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے بعد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز زینب کے غم زدہ خاندان سے ملاقات اور تعزیت کے لئے جاتی امرا سے قصور روانہ ہو گئے ہیں۔ تاہم زینب کےوالد محمد امین نے نوازشریف اور مریم نواز سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ زینب کے والد نے موقف اختیار کیا کہ میری بچی کو انصاف دیا جائے ، جب تک میری بچی کو انصاف نہیں ملے گا میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کروں گا۔ زینب کے والد نے اپنے اوپر دباؤ ڈالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Urdu tv online Bulletin | 17 May 2018 | Urdu tv online