نواز شریف سپریم کورٹ سے کیا کام کروا رہا ہے۔۔۔عمران خان نے دھماکے دار بیان دے دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے عوامی جلسوں کا مقصد واضح ہوگیا ، اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی دباو بڑھانا چاہتے ہیں نوازشریف کہ رہے ہیں کہسپریم کورٹ کوان کی نااہلی کافیصلہ واپس لینا ہوگا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نواز شریف کے گزشتہ روز خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کامسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے ا مپائرزکےساتھ کھیلتے رہے ہیں وہ جسٹس قیوم جیسے جج چاہتے ہیں جن سے مر ضی کا فیصلہ لکھوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کودھچکا پہنچایا ہے فیصلے کے بعد نوازشریف نے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی ۔خیال رہے نواز شریف نے گزشتہ روزہری پور میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر میرے خلاف کرپشن ثابت نہ ہوئی تو عدالت کواپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اب کس پارٹی میں شامل ہو نے جا رہی ہیں؟حیران کن سرپرائز دیدیا