نواز شریف سے اختلاف پر یہ کام کیا لیکن پارٹی نہیں چھوڑوں گا “چوہدری نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں گے

 سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف سے اختلافات کے باعث وزارت داخلہ چھوڑی لیکن پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خوشامدی نہیں، جو نواز شریف میں خامی ہے وہ بتا تا ہوں، وطن عزیز کو بہت خطرات ہیں مجھے پاکستان اورعوام سے پیار ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے حلقے این اے 52کے گاﺅں کوری خدابخش میں عوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر داخلہ تھا تو ملک مخالف بیان کا جواب دیتا تھا چاہے امریکہ کی طرف سے ہو یا بنگلہ دیش کی طرف سے، اس ملک میں نعرے لگانے والے لیڈر بہت ہیں عمل کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کلمہ پڑھنے سے مسلمان بن سکتے ہیں مگر مکمل مسلمان عمل سے بنتے ہیں انسان کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ ایمان کو جانچے ، یہ فیصلہ صرف ایک ذات کے پاس ہے جو ہمیشہ سے ہے اورہمیشہ رہے گی، یہاں سیاست میں لوگ بہت گر جاتے ہیں لاہورمیں ایک بڑا سیاسی لیڈر ایسے شخص سے ملاجس کوکبھی اچھے الفاظ سے نہیں پکارا، آپ کو فخر ہوناچاہیے آپ کا لیڈر ایسا نہیں ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پریشان نہ ہوں۔۔۔عمران خان کا بھی بندوبست کرلیںگے :نواز شریف کو ترک حکومت سے بڑی خوشخبری مل گئی