نواز شریف کا ایسا بیان۔۔۔کہ چیئرمین نیب بھی سن کر حیران رہ گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی احتساب بیورو کے نوٹس کا جواب دیدیا،ذرائع کے مطابق نوازشریف فیملی نے نیب سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نوازشریف نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ٹرائل کے دوران کسی قسم کے بیانات قلمبند کرانا مناسب نہیں ہوگا، نیب کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرے، پیش کردہ شواہد اور دستاویزات کا جواب عدالت میں دیا جائے گا۔نیب نے مزید تحقیقات کیلئے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹسز بھیجے تھے۔دورہ لندن کے بعد نیب کی جانب سے ملزمان کو پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نے مزید تعاون نہ کرنے سے متعلق نیب کو آگاہ کردیا ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی تاحیات ہو گی یا نہیں ؟ لاجر بینچ تشکیل دیدیا گیا