نوشہرو فیروز، پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4اہلکار جاں بحق

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 4اہلکار جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی( نوشہرو فیروز عمران قریشی نے کہا کہ فوجی گاڑی کو حادثہ نیشنل ہائی وے پر سادھوجا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ فوجی قافلہ کچے کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اس دوران خطرناک موڑ کاٹنے کے دوران فوجی ٹرک کی پچھلی جانب بیٹھے ہوئے اہلکار گر گئے۔گاڑی سے گرنے والے بیشتر اہلکاروں کو شدید زخم آئے جن میں سے 4 جانبر نہ ہوسکے، جبکہ زخمیوں میں سے بھی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے جہاز کے ذریعے ضلعی ہسپتال سے کراچی منتقل کیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت عرفان، فیض، محبت اور عمران کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں اویس، ندیم، مجید، فیاض بخش، شبیر، عرفان اور ثنااللہ اور یاسین شامل ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ماموں نے بھانجی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔۔وجہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے