نگران حکومت کا شاندار فیصلہ : پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ قائم ہونے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بھجوائی گئی

مزید پڑھیں  Urdu tv online Headlines | 6 : 00 Pm | 26 May 2018 | Urdu tv online

سمری بھی واپس نہیں آئی، وزارت خزانہ کی جانب اوگرا کی سفارشات پر مبنی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔خیال رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی۔لیکن نگران حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پٹرول کے ریٹ نہیں بڑھائیں گے،پٹرول کی قیمتیں کم یا زیادہ کا اختیار صرف اگلی حکومت کا ہو گا(ش۔ز۔م)

مزید پڑھیں  تازہ ترین: نواز شریف اور مریم نواز پاکستان واپس آ رہے ہیں یا نہیں ؟مصدقہ ذرائع نےخبر دےدی

دوستوں سے شئیر کریں