نیا سال شروع۔۔۔آصف زرداری کو ماہر علم نجوم سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (نیوزڈیسک) معروف ستارہ شناس سمعیہ خان نے کہا ہے کہ 2018 میں پیپلز پارٹی اور زرداری کی ساکھ بحال ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سمعیہ خان نے بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مستقبل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے ستارے اتنے مضبوط نہیں ہیں، وہ دو ڈھائی سال تک سیاسی منظر نامے پر نظر آئیں گے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو ان کا متبادل تیار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ 2018 میں سابق صدر زرداری کا ستارہ مضبوط ہوگیا ہے جبکہ ان کی ساکھ بھی بحال ہورہی ہے۔ رواں سال مکمل طور پر تو نہیں تاہم کافی حد تک پیپلز پارٹی اپنی ساکھ بحال کر پائے گی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سیاسی میدان میں ہلچل : نامور اور معتبر سیاستدان نے قومی سطح پر نیا اور موثر سیاسی اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا