نیا سال شروع عمران خان ’’بازی ‘‘لے گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہناہے کہ وہ نئے سال میں پر امید ہیں کہ قوم متحدہو کر کرپشن مافیا کے خاتمے ، قانون کے تحفظ اور ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن رکھنے کے لئے متحد رہے گی۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سال 2017ختم ہونے کوہے بحیثیت قوم ہمیں خدا کا شکر اداکرناچاہیے اس سال نے ہمیں انصاف کی امید دلائی ،سپریم کورٹ کے ا نصاف،جے آئی ٹی کی کاوشوں سے کر پشن مافیاقانون کے کٹہر ے میں آیا۔میں پر امید ہوں کہ 2018ملک کے لئے پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا سال ہوگا کیونکہ قوم ملک میں کرپشن مافیا کے خاتمے ، قانون کی حکمرانی اور اپنے ملک کی بہتری کے لئے متحد رہے گی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ننھی زینب کاقاتل عمران واقعہ ہی 37بینک اکاؤنٹس رکھتا ہے یا نہیں۔۔جانئے اس رپورٹ میں