نیب ریفرنسز،نوازشریف کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،مریم کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست مسترد، سماعت کل تک ملتوی

احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نواز شریف کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور جبکہ مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی تاریخوں میںتبدیلی کے حوالے سے درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت دوبارہ دوپہر ایک بجے شروع ہوئی،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،دوران سماعت سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے تو احتساب عدالت نے جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں؟، بہترہوگا ملزمان کی موجودگی میں گواہ کابیان قلمبندہو،اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازپونے 3 بجے تک پہنچ جائیں گے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ گواہ موجودہے،بیان ریکارڈکرلیتے ہیں،استغاثہ کے گواہ محمدطیب نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح کی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم کی5 دسمبر سے ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ مریم نوازکی استثنیٰ کی تاریخوں میں تبدیلی کے حوالے سے درخواست مسترد کردی،احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو 15نومبرسے15دسمبرتک حاضری سے استثنیٰ حاصل رہے ،عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نواز شریف اور شہباز شریف کے طاہرالقادری سے خفیہ مذاکرات، مطالبات ماننے کی پیشکش