نیند میں آنے والاایک ایسا خواب جو حقیقت بن سکتا ہے

لاہور(نیوزڈیسک)بارش اللہ کی رحمت ہے،لیکن خواب میں اسکا مطلب برکت ،رنج،سفر،مصائب بھی لیا جاتا ہے۔جو لوگ خواب میں بارش دیکھتے ہیں ، اس پر بہت خوش ہوتے ہیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ بارش کو کس حالت میں دیکھنا رحمت یا زحمت ہے ۔جیسا کہ حضرت دانیالؑ کا فرمان ہے کہ خواب میں ایسی بارش کا دیکھنا جو عام ہو اور سب جگہ پہنچے،اللہ کی طرف سے بندوں پر رحمت اور برکت ہے ۔معبرین کے مطابق بارش کے پانی کو دیکھنا اچھی علامت کا باعث بنتا ہے۔ لیکن جب کوئی یہ دیکھے کہ بارش صرف اس کے گھر میں ہورہی اور باہر نہیں ہے تو اس کی ایک تعبیر یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ اس گھر میں بیماری آئے گی۔ خاص طور پر بارش شدید ہے اور اسکا پانی کالا نظر آتا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بیماری آئے گی اور جان کا خطرہ بھی ہوگا۔جب بھی کوئی بری خواب نظر آئے اسکا فوری صدقہ دینا چاہئے تاکہ مصیبت ٹل جائے۔ خواب میں بارش کا شدت سے برسنا رنج و الم کی دلیل ہے۔ بعض اوقات خواب میں نظر آتا ہے کہ بارش صرف اس پر ہی ہورہی ہے تو یہ فائدہ والے سفرمیں نکلنے کی علامت ہے ۔آسمان پر یہ دیکھے کہ بادل امڈ رہے ہیں لیکن بارش نہیں ہورہی تو یہ غم میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔حضرت کرمانیؒ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بارش کاپانی پیتا ہے اور وہ پانی صاف اور روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیر اور راحت پہنچے گی اور اگردیکھے کہ بارش کا پانی سیاہ اوربے مزہ ہے تو اسی قدر بیماری اور رنج اٹھائے گا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  weight loss in 4 days - How to lose weight fast - ...