ن لیگ کو بڑاجھٹکا۔۔۔اہم رہنما نے بلاول بھٹو سے ہاتھ ملا لیا اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

لاہور ( نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ناصر بیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناصر بیگ پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما یوسف رضا گیلانی کے ساتھ پریس کانفرنس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پیپلز پارٹی لودھراں کا ٹکٹ ناصر بیگ کو دے گی جس کے بعد ناصر بیگ این اے 154 لودھراں سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کے مد مقابل الیکشن لڑیں گے۔یاد رہے کہ این اے 154 لودھراں کی نشست پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  چیف جسٹس کو لوگ غریبوں کا مسیحا کے نام سے یاد کرنے لگے