ن لیگ کو بڑا سیاسی دھچکا۔۔ صوبائی صدر کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر درجنوں افراد خاندان سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی

urdu tv onlineمسلم لیگ ن صوابی کو بڑا سیاسی دھچکا ! صوبائی صدر امیر مقام اور صوابی میں ان کی ٹیم کی جانب سے مسلسل لیگی کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر حافظ فضل سبحان کی قیادت میں درجنوں افراد خاندان سمیت مسلم لیگی ن لیگ سے مستعفی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل صوابی خاص میں حجرہ حافظ فضل سبحان میں مسلم لیگ ن صوابی خاص کے کارکنوں کا اجلاس ہوا، جس میں لیگی کارکنوں ، جنرل کونسلر مختیار احمد ، ابراہیم باچہ، حافظ الحق ، عبد الحمید،نورالامین ،روح الامین ، عادل امین ، محبوب عالم لیبران محمد امین خان سمیت دیگر نے کثیر تعداد مین شرکت کی، شرکاء نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام ، تحصیل اور ضلعی قیادت کے رویے پر سخت تنقید کی اور کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا، ناراض لیگی کا رکنوں نے واضح کیا کہ صوابی میں مسلم ن لیگپر ’’مشرف دور کے ق لیگ والوں کا قبضہ ہے، تمام تر فیصلے انہی کی مرضی سے ہوتے ہیں، نظریاتی کارکنوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا، امیر مقام اینڈ کمپنی نے صوبے سمیت صوابی میں بھی ن لیگ کا بیڑہ غرق کردیا ،ن لیگ صوابی سے استعفوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ،آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کیخلاف بھر پور سیاسی مخالفت کا سلسلہ جاری رہے گا،مسلم لیگ ن ضلع صوابی میں تباہی کی طرف گامزن ہے جس کی ذمہ داری ضلعی قیادت ہے جو کہ ورکروں کو نظر انداز کر رہے ہیں ، جس کا اندازہ آنے والے الیکشن میں واضح ہو جائے گا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  چین کا پاکستان کو بڑا تحفہ ،بھارت پر سکتہ طاری - urdu tv online