ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کی بھی شامت آگئی نہال ، دانیال اور طلال کے بعد اب سپریم کورٹ نے زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت، پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےتوہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ توہین عدالت کی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ درخواست گزار نےاپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے

مزید پڑھیں  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر )صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، نیب کا وزارتِ داخلہ کو خط

کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دہری شہریت کیس میں فیصلہ خلاف آنے کے بعد مراعات واپس نہیں کیں۔عدالت نے رحمان ملک کو 15دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ رحمان ملک کے خلاف عدالت نے آبزرویشن دی،انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں۔عدالت نے رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں  احتجاج اور واک آوٹ تو محض ایک بہانہ۔۔۔قومی اسمبلی میں بجٹ کےاجلاس کےدوران(ن) لیگی حکومت کو کن سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی؟ انکشاف ہو گیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments