وزیراعظم آرمی چیف، چیف جسٹس کے مشورہ سے اے پی سی بلا ئیں، جاوید ہاشمی

urdu tv online

سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے سے قوم کو کنفیوز کررہے ہیں،نوازشریف کو جس بنیادپرنااہل کیا گیا وہ ساری باتیں عمران خان کے کیس میں بھی تھیں،سپریم کورٹ کا تقدس اوراحترام رہنا چاہیے،لیکن اگرسپریم کورٹ کے کہنے پر اسمبلی توڑی گئی تو یہ جوڈیشل مارشل لاتصور ہوگا۔ملک میں بے چینی کی فضا ہے،وزیراعظم کو آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مشورہ کرکے ملک کی موجودہ صورتحال پر بندکمرے میں آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے۔پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں آئین کے سامنے سرجھکانے والے پھر اس کو اپنے تلے رونددیتے ہیں۔وارنٹ نکالنے والے آئین شکن بھگوڑے آمر پرویزمشرف کے وارنٹ بھی جاری کرنے کی بھی ہمت کریں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس نے پنڈی ائیرپورٹ پر میرے ہاتھ چومے تھے لیکن ان کی ہربات کو مانانہیں جاسکتا،عدلیہ کافیصلوں پرتنقید کا ہمیں حق ہے تین فیصلے آئے ، نوازشریف،عمران خان اور جہانگیرترین کے فیصلے آئے لیکن ان فیصلوں کا کوئی سرپیرنہیں ،کسی کوسزا دے دی گئی اور کسی کو معاف کردیا گیا،نوازشریف اورعمران خان کا کیس ایک جیسا تھا،نوازشریف کو جس بنیاد پرنااہل کیا گیا ۔ایک صاحب کہتے ہیں کہ پوری قوم کو جمائمہ خان کا شکریہ اداکرنا چاہیے کہ ان کی وجہ سے عمران خان بچ گئے ،یعنی پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی یقین ہے کہ عمران خان جمائمہ خان کی وجہ سے بچ سکے۔ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے ،آئین کے سامنے سرجھکانے والوں نے کئی بار اس کو اپنے بوٹوں تلے روند ا ہے، میں کہتا تھا کہ جوڈیشل مارشل لالگانے کی تیاری کی جارہی ہے،آج اینکرز اور دانشورحضرات بھی مان چکے ہیں کہ جاوید ہاشمی نے جو باتیں کی ہیں وہ بالکل درست ہیں۔ سچ کہنے کی ہمت کسی کو نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں نے پورے نظام کو بچانے کیلئے استعفیٰ دیا تھا،آج ملک کے اندربے چینی کی فضاہے،ہم سریس ماحول میں ہیں،انتخابات سر پرکھڑے ہیں،اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے ،چاہے کوئی ناراض ہو،الیکشن وقت پر ہونے چاہیں، عمران خان کا ایک جہازچلا گیا تودوسراجہازآنے کو تیار ہے۔پیپلزپارٹی نے ملتان میں اچھا جلسہ کیا، 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  عمران خان سے شادی کرنے کا صرف اور صرف ایک مقصدتھا۔۔۔ریحام خان نے صاف صاف بتا دیا