وزیراعظم توبہت آئے لیکن شاہدخاقان عباسی کا ایسا نیا کارنامہ کہ جان کہ ہر پاکستانی کو اپنےوزیراعظم پر فخر ہوگا

کراچی(نیوزڈیسک) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنا ح نیول بیس سے پا ک نیوی سب میرین سعدپربورڈنگ اورسیلنگ کی وہ آبدوزپرکھلے سمندرمیں جانےوالے پہلے وزیراعظم ہیں،جس میں نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوروایتی”ڈولفن نشان“ پیش کیا گیا پاک بحریہ کی جانب سےڈولفن نشان حاصل کرنےوالے پہلے وزیراعظم ہیں۔وزیر اعظم نے جناح نیول بیس اورماڑہ کادورہ کیا جہاں ان کوسب میرین فورس کی کامیابیوں پربریفنگ دی گئی ،انہوں نے جناح نیول بیس پردفاعی تنصیبات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اہل خانہ سے د وررہ کرملکی دفاع یقینی بنانا قابل تعریف ہے،بلوچ عوام کی سماجی فلاح وبہبودکیلئے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  وازشریف کو اس لئے جوتا مارا کیونکہ، جامعہ نعیمیہ کے سابق طالبعلم نے 3وجوہات بتادیں