وزیردفاع خرم دستگیر بھی امریکہ کےخلاف میدان میں آگئے۔۔۔امریکہ بارے دھماکے دار بیان دے دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تمام پردے ہٹ چکے ہیں پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ ہم نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں جبکہ پاکستان اپنے تعاون کی قیمت مقرر نہیں کرنا چاہتا بلکہ قربانیوں کا اعتراف چاہتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑنے دیں گے، کھربوں ڈالر اور لاکھوں فوجی ڈیڑھ دہائی میں صرف 40 فیصد افغانستان پر کنٹرول پا سکے اور امریکی وزیردفاع نے خود تسلیم کیا کہ امریکا افغانستان میں کامیاب نہیں ہو پا رہا۔خرم دستگیر کا بھارتی رویئے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مسائل کا حل چاہتا ہے اور پاکستان تنازعات کے حل کے لیے کوشاں تھا تو بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر رویہ تشویشناک ہے اور سرحدوں پر 2016 میں 1300 سے زائد بار بھارتی اشتعال انگیزیاں ہوئیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بیوی کی ڈانٹ سے بچنا ہے۔۔۔۔؟ تو ’’ٹوـ ڈو ٹیٹو‘‘ لے آئیں