وزیز خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی نیا وزیرخزانہ تعینات ۔۔۔نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

urdu tv online

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کی طویل رخصت کے باعث پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے وفاقی وزیر داخلہ اسحاق ڈار طبیعت کی خرابی کے باعث بیرون ملک گئے ہوئے ہیں جس کے باعث معاشی امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے وفود اور دیگر معاملات میں اسحاق ڈار کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے جس کے باعث وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنادیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ان کی تعینای کی سمری پر صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین آج (جمعہ کو) کراچی جا رہے ہیں جس کے باعث سمری پر دستخط نہیں ہوسکیں گے، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اگلے ہفتے رانا افضل بطور وزیر مملکت برائے خزانہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔واضح رہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے مطابق کابینہ میں 49 وزیر ہوسکتے ہیں ، رانا افضل کی شمولیت کے بعد کابینہ کے اراکین کی تعداد 48 ہوجائے گی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  قصور :بچی کو اغوا کرنے والا مجرم۔۔۔ شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا:شہریوں نے ایسی سزادی کہ