وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے، آج بھی کئی مقامات پر رم جھم کی پیش گوئی ہے۔شہر اقتدار میں بارش کا سلسلہ رات کو

مزید پڑھیں  نشتر ہسپتال میں دن دہاڑے نامعلوم شخص نے نرس کے ساتھ وہ کام کردیا کہ زمانہ جاہلیت کی نئی مثال قائم کردی

شروع ہوا جو صبح تک وقفے وقفے تک جاری رہا ، ٹھنڈی ہواؤں نے بھی موسم کو اور حسین بنایا۔ جڑوں شہروں میں لوگ بارش کا مزا لینے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی رم جھم کے بعد موسم بدل گیا ۔ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی کھل کر بادل برسے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج ملک کے بیشتر وسطی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا ۔ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں  دونوں جماعتوں کے رہنما اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کر دیاگیا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments