وہاب ریاض نے گزشتہ دو سالوں میں ایک بار بھی یہ کام نہیں کیا اس لئے اب اس کی قومی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، مکی آرتھرنے حیرت انگیز وجہ بیان کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہاب ریاض نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی کارکردگی سے پاکستان کو ایک میچ بھی نہیں جتوایا۔کرکٹ ویب کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی طویل عرصے سے ٹیم میں موجود ہیں میں ان سے میچ جتوانے اور نئے اسٹینڈرڈز سیٹ کرنے کی توقع رکھتا ہوں۔ وہاب ریاض کو ڈراپ کرنا ایک بہت بڑا فیصلہ تھا مگر ہم نے سال کا وقت، ملک اور کنڈیشنز کو مدنظر

مزید پڑھیں  سرفراز احمد نےنیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناکامی کی وجہ بتا دی

رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ لڑکوں کو خود کمر کسنا ہوگی اور اپنے خود ساختہ حصار سے نکلنا ہوگا۔اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض فٹنس ٹیسٹ میں 17.4 پوائنٹس اسکور کرسکے، اتنے پوائنٹس کو محض پاسنگ مارکس سمجھا جاتا ہے۔ مکی آرتھر نے تمام فاسٹ بولرز کے لئے 19 پوائنٹس کا ایک ان آفیشل بینچ مارک سیٹ کر رکھا ہے۔ وہاب ریاض نئے آنے والی شاہین آفریدی سے بھی پیچھے رہ گئے انہوں نے 18 پوائنٹس اسکور کئے۔

مزید پڑھیں  پی ایس ایل فائنل، کراچی کے ہوٹل کرایوں میں 15 فیصد اضافہ

urdu tv online

مزید پڑھیں  پاکستان کرکٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس : نجم سیٹھی کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments