وہ ستارے جو اسلام سے متاثرہوئے اور اسلام قبول کیا

بہت سے ایسے لوگ ہے جن کو عالمی شہرت ملی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اسلام کی طرف مائل ہوئے اور کچھ ان میں مسلمان بھی ہوئے اور اسلام نے ان کی زندگی سکون اور خوشیوں میں بدل ڈالا آج ہم آپ کو ایسے ہی لوگوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اسلام سے متاثر ہوئے یا پھر باقاعدہ مسلمان ہوئے

لنڈسے لوہن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھی اسلام قبول کر چکی ہے خاص کر ان کے انسٹا گرام پیج پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر کوئی انہیں السلام علیکن کہتا ہوا نظر آتا ہے اور اس کےساتھ ان کی کئی ایسی تصاویر سامنے آئی ہے جس میں وہ قرآن کو اٹھائے ہوئے اپنے ساتھ لے کر جاتی ہوئی نظر آتی ہے ۔ لیکن ان سب باتوں سے زیادہ ضروری ان کا اپنا بیان ہے کہ کیا وہ واقعی مسلمان ہوئی ہے یا پھر اسلام کا مطالعہ کر رہی ہے اس لئے ان کا اپنا بیان بے حد ضروری ہے

اے آر رحمان

مشہور میوزک کمپوزر پروڈیوسر اور گانے لکھنے والا ایک ہندو گھرانےمیں پیدا ہوا جس کا نام دلیپ کمار تھا جبکہ اس کی ماں صوفیوں سے بے حد متاثر تھی جن کا تعلق اسلام سے تھا اے آر رحمن ایک ہندو کی حیثیت سے پلا بڑھا اور اس کے اسلام کی وجہ اس کی بہن کی بیماری تھی جس کے علاج کے لئے آئے ہوئے قادری اسلام سے اس کی ملاقات ہوئی اور وہی سے اسلام نے اپنی جگہ بنانی شروع کر دی اور آخر کار مسلمان ہو گئے
محمد علی

دنیا کے سب سے مشہور باکسر اور کئی بار چیمپئین کا ٹائٹل جیتنے والا محمد علی جس کا نام کیسوس کلے تھا ان کی پیدائش ایک عیسائی گھرانے میں ہوئی ۔ جب ان کی عمر بیس سال ہوئی تو انہیں ایک باکسر جن کا نام مالکولم ایکس تھا انہوں نے اسے اسلام سے متعارف کرایا ۔ ان کا کام امریکہ میں رہنے والے کالوں کی حالت کو بہتر بنانا اورانہیں ان کے جائز حقوق دلانا تھا ان سے اور اسلام کےحوالے سے ان کی تعلیمات سے محمد علی متاثر ہوئے جس کے کچھ عرصے بعد ہی اسلام میں داخل ہوئے اور ان کی موت بھی اسی دین حق پر قائم رہ کر ہوئی
مائیک ٹائی سن

مزید پڑھیں  افغان مدرسے پر جب نیٹو نے فضائی حملہ کیا تو اس وقت وہاں قرآن کے کتنے حفاظ کرام موجود تھے اور وہاں کیا کام ہو رہا تھا؟ پاکستان کے کس علاقے میں چند سال قبل امریکی طیاروں نے مدرسے پر حملہ کر کے درجنوں حفاظ کو شہید کیا تھا؟

دنیا کے سب خطرناک اور کبھی نہ ہارنے والے باکسر مائیک ٹائی سن بھی مسلمان ہو چکے ہیں ان کو 1992 سے 1995 تک ایک ریپ کی وجہ سے سزا کا سامنا کرنا پڑا اور تینسال جیل میں گزارنے پڑے ان کے مسلمان ہونے کے بارے میں بہت ہی کم لوگوں کو علم تھا یہاں تک کہ انہوں نے 2010 میں عمرہ کیا تو اس وقت اپنی تصاویر ھالت احرام میں نکالی اور سوشل میڈیا پر ڈال لی ۔ جس کے بعد ان کے اسلام کی خبر لوگوں کو ہوئی
شرمیلا ٹیگور ۔ بیگم عائشہ سلطانہ

بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ جن جنکو ان کی اداکاری کی وجہ سے کئی ایوارڈ ملے اور جن کی پیدائش ایک ہندو گھرانے میں ہوئی ان کو ایک مسلمان کرکٹر سے محبت ہوئی جن کا نام منصور علی خان پٹوڈی تھا ان سے شادی کےبعد انہوں نے اپنا مذہب بدل کر اسلام کر لیا اور مسلمان ہو گئی انہوں نے تو اسلام قبول کر لیا لیکن ان کی بہو کرینہ کپور ابھی بھی غیر مسلم ہے اور انہیں اس حوالے سے کسی قسم کے دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ اور اب بھی سیف علی خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہوئی ہے ۔ یاد رکھیں یہ سیف علی خان کی دوسری بیوی ہے
کریم عبدالجبار

کریم عبدالجبار ایک باسکٹ بال کے کھلاڑی ہے جن کا پیدائشی نام فرڈینینڈ لیوس الکینڈر تھا ان کے اسلام لانے کی وجہ ان کا اسلامی ثقافت سے متاثر ہونا تھا ان کو اس بات کا بھی علم ہوا تھا کہ ان کے آباء و اجداد کا مذہب بھی اسلام تھا جن کو یہاں غلاموں کی طرح لایا گیا تھا انہوں نے اسلام کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد 1968 میں مسلمان ہوئے اور اپنا نیا نام کریم عبدالجبار رکھا
جنت جیکسن

مزید پڑھیں  پاکستانی طوطوں نے بڑے یورپی ملک کی نام میں دم کردیا،وجہ جان کرآپ بھی ہنسی پرقابونہ پاسکیں گے،ملک بدرکرنےکامنصوبہ

جنت جیکسن خود ایک سنگر رہ چکی ہے اور ان کے بھائی مائیکل جیکسن کو تو پورا ایک زمانہ جانتا ہے انہوں نے 2013 میں اسلام قبول کیا اور ایک مسلمان سے شادی کی جن کا نام وسال المنا ہے وسال قطر کے ایک کاروباری شخصیت ہے جب جنت جیکسن کی ان سے شادی ہوئی تو انہوں نے شوبز کو بھی خیر باد کہ ڈالا اور ہر طرح کی ایکٹیوٹی ختم کر ڈالی ان کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کی مصنوعی زندگی سے تنگ آچکی تھی اور دلی سکون حاصل کرنا چاہتی تھی جس کے لئے انہوں نے اسلام کا مطالعہ کیا اور مسلمان ہوئی ۔ لیکن اب اس سال ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کا پھر سے اس فیلڈ میں آنے کا ارادہ ہے اور ایک نیا البم ریلیز ہونے جا رہا ہے
ڈاوا چیپل

دنیا کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں سے سب سے الگ پہچان بنانے والی ڈاوا چیپل نے 1998 میں اسلام قبول کیا ان کا اسلام سے تعارف ان کے بھائی کی وجہ سے ہوا جو کہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے والے سلیم سے متاثر ہو کر مسلمان ہوئے تھے اور ان کے بھائی کی اکثر ان سے بحث مباحثہ اسلام کے بارے میں ہوا کرتا تھا جس کے بعد اس نےبھی اسلام کے دامن میں پناہ لی ۔اس کے بعد انہوں نے اپنا ایک شو درمیان میں چھوڑ دیا کیونکہ اس میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بہت ہی منفی رخ دکھایا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اس ڈرامہ سے علیحدگی اختیار کرلی ۔

مزید پڑھیں  ایک کام جو ہوائی حادثے کی صورت میں جان بچا سکتا ہے،اس خطرناک حادثے میں زندہ بچنا ممکن ہے!

آئیس کیوب

مشہور اداکار اور جدید گائگی میں شہرت رکھنے والا آئیس کیوب 1990 میں اسلام سے متاثر ہو کر مسلمان ہوئے ۔ لیکن کچھ عرصہ بعد انہوں نے کہا کہ انہوں نے نیشن آف اسلام سے اپنا ہر ایک تعلق ختم کر ڈالا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی عبادت نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی مسجد جاتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اب بھی وہ ایک مسلمان ہے اور خدا کی ذات پر یقین رکھتے ہیں
سنوپ ڈاگ

یہ بھی ن نیش ن آف اسلام کی تحریک سے متاثر ہو کر مسلمان ہوئے لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس تحریک کو صرف مساوات کے پھیلاؤ اور محبت اور بھائی چارے کے لئے پسند کیا تھا
دھرمیندرہ اور ہیما مالینی

بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑی دھرمیندرہ اور ہیما مالینی کو ہر کوئی جانتا ہے انہوں نے بھی 1979 میں اسلام قبول کیا لیکن صرف نام کے حد تک کیونکہ دھرمیندرہ پہلے سے پرکاش کیور کے ساتھ شادی کر چکے تھے اور ہندو مذہب میں دوسری شادی کی اجازت نہیں تھی تو شادی کے لئے انہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ اور دلاور خان رکھے اور اس کے بعد شادی کر لی
عمر ایپس

عمر ایپس جن کی شہرت ڈاکٹر فارمین کے نام سے ہے ان کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہو چکے ہیں اگر چہ ان کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کا اظہار نہیں کیا گیا کیونکہ مذہب کے بارے میں ان کا خیال ہمیشہ سے یہی رہا کہ اس کا تعلق نجی ذاتی زندگی سے ہے اس لئے اس کو کسی کے سامنے تبصرہ کے لئے پیش کرنا اچھا نہیں ہوتا ۔ اب ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہو چکے ہیں اور اپنا نیا نام عمر ہاشم رکھا ہے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments