ویرات انوشکا کے استقبالیہ میں وزیراعظم مودی کی شرکت

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی دہلی میں منعقد ہونے والے ریسیپشن(استقبالیہ) کی شاندار تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔anushka and kohli

اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی میں نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھےتھے۔شادی میں تو بہت کم مہمانوں نے شرکت کی تھی لیکن ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کیاتھا کہ وہ اپنی شادی کا ریسیپشن بھارت میں بہت ہی شاندار طریقے سے منائیں گے اور دونوں نے اپنا وعدہ نبھایا۔گزشتہ روز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ریسیپشن کی تقریب نئی دہلی میں دربار ہال آف تاج ڈپلومیٹک انکلیومیں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی شرکت کی۔نریندرا مودی کو دوروز قبل ویرات انوشکانے براہ راست شادی کا دعوت نامہ دیاتھاجس کی تصاویر مودی نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔ریسیپشن کے دوران ویرات اور انوشکا کسی شاہی جوڑے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ انوشکا سرخ اور سنہرے رنگ کی بنارسی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔جب کہ انہوں نے سونے کا خوبصورت گلوبند پہنا تھا جس کی مالیت میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر سبیا ساچی کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما اپنے ریسیپشن کے دن سرخ کا لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں اور انہیں بھی لگتا ہے کہ بھارتی دلہن سرخ رنگ کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔
anushka and kohli anushka and kohli anushka and kohli anushka and kohli anushka and kohli anushka and kohli anushka and kohli

دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  مکہ مکرمہ میں دفن ہونا چاہتا ہوں، کینسر کے مریض کی خواہش