ویرات کوہلی’تابعدار شوہر ‘بن گئے۔۔۔تصاویر نے ہر طرف دھوم مچا دی

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں تو باﺅلرز کے چھکے چھڑانے کے لیے مشہور ہیں تاہم بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں وہ ”روایتی شوہر“ کا کردارادا کرتے نظر آرہے ہیں ۔

مزید پڑھیں  آسٹریلیا میں شدید گرمی کاکتنے سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،جان کر آپ بھی حیران

کوہلی اور انوشکا شرما ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف 5جنوری سے پہلا ٹیسٹ کھیلنا ہے ۔

ٹیسٹ سے قبل کوہلی اور انوشکا کو کیپ ٹاﺅن کی مقامی مارکیٹ سے خریداری کرتے دیکھا گیا اور ان تصاویر میں سارا سامان ویرات کوہلی کے ہاتھ میں نظر آرہا تھا جس سے یہ صاف دکھائی دے رہا تھا کہ وہ ایک بہترین کرکٹر بننے کے بعد اب ایک ”تابعدا ر شوہر“ بننے کی پریکٹس کررہے ہیں ۔ اس سے قبل سامنے آنے والی تصاویر میں بھی ویرات کوہلی کو سوٹ کیس اٹھائے دیکھا گیا ہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments