ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کہاں پہنچ گئے جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کیپ ٹاون: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بعد ساوتھ افریقہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سٹارز کی یہ جوڑی جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاو ن پہنچی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ویرات کوہلی سامان اٹھائے ہوٹل میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ ان کے بالکل پیچھے انوشکا شرما چھوٹا سا ہینڈ بیگ ہاتھوں میں تھامے چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔تاہم ایک اور تصویر بھی سامنے آئی ہے جو کہ ممکنہ طور پر ان کے پہنچنے کے اگلے دن ہی لی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دونوں کیجول کپڑوں میں ملبوس ہیں اور بس میں چڑھ رہے ہیں۔ساوتھ افریقہ میں سیریز کیلئے جانے سے قبل پریس کانفرنس ے دوران بھارتی کپتان سے سوال کیا گیا کہ آپ کیلئے شادی کے بعد فوری کرکٹ میں واپس آنا کتنا مشکل ہے ؟جس پر کھلاڑی نے جواب دیتے ہوئے کہا بلکل بھی نہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ’میں فیس بک استعمال کررہی تھی، اچانک میں نے اس لڑکی کی تصویر دیکھی جس کی قمیض۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر لڑکی کے ہوش اُڑجائیں