ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کے کیپ ٹان کی گلیوں میں روایتی بھنگڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ گئی ہے اوردونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 5جنوری سے کیپ ٹان میں شروع ہوگا ۔ میچ سے قبل سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر شیکھر دھون کو کیپ ٹان کی گلیوں میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں نے مقامی گانوں پر روایتی پنجابی بھنگڑا بھی ڈالا ، ویڈیو میں دھون کے بیٹے کو بھی باپ کے نقش قدم پر چلتے دیکھا گیا ، شیکھر دھون زخمی ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ ویرات کوہلی شادی کے بعد پہلا مقابلہ کھیلیں گے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Pakistan aur India me bari tabahi any wali hai