ویرات کوہلی 5 رنز پر آؤٹ، شائقین نےآخر کیوں انوشکا کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا

کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک )بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے پر شائقین نے انوشکا شرما کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا۔جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے پر شائقین نے انوشکا شرما کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا، جس وقت کوہلی کریز پر تھے اس وقت اسٹیڈیم میں موجود اہلیہ انوشکا کو تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا جاتا رہا لیکن آؤٹ ہونے کے بعد ٹویٹر پر اداکارہ کے خلاف ٹویٹس کا طوفان آگیا۔ایک مداح نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’سچ تو یہ ہے کہ پوری سیریز میں کوہلی کم رنز بنائے گا اور گالیاں اہلیہ انوشکا کو پڑیں گی‘۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  10 Saal ki bachi Maa ban gyi