ٹرمپ کی دھمکیوں پر بلاول بھٹو میں میدان میں آگئے۔۔۔ٹرمپ بارے ایسا اعلان کردیا کہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے خلاف بلاو ل بھٹو نے آواز بلند کر دی ۔ بلاول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ جب ہم مسلسل شراکت داری قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ہم ان کے ملک میں کامکرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی دیکھنا چاہیں گے کیونکہ ہم ہر سال پاکستان کو بڑے پیمانے پر ادائیگی کرتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی امداد دے کرامریکہ نے سب سے بڑی غلطی کی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ پر بلاول بھٹو نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوکسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں!! اور ملکی مفاد میں انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے ۔جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنے پر زور دے رہے ہیں،،ان کا کہنا ہے امریکی دھمکیوں پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور معاملے کا حل نکالا جائے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  واجد ضیاء جے آئی ٹی کے چیئر مین ہیں ملک کے مالک نہیں!