urdutvonline.com

ٹرمپ کے بیان پروزیراعظم کہاں ہیں؟چوہا کدھر ہے؟کس بڑے سیاستدان نے شاہد خاقان عباسی کو چوہا قرار دے دیا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو”چوہا“ قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے بیان پروزیراعظم کہاں ہیں؟چوہا کدھر ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کی طرف سے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔پاکستان کانام واچ لسٹ میں ڈال دیاگیاہے۔اس سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے ذمہ دارکون ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس ملک نے سب سے زیادہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں ۔اس ملک کوہی افغان جنگ میں ناکامی کاذمہ دارٹھہرادیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایساکیوں ہوا؟ کہ قربانیاں بھی دیں، اربوں ڈالر کانقصان بھی ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی قیادت خود پاکستان کوبدنام کرنے میں لگی ہوئی ہے۔تحریک انصاف دنیا میں پاکستان کی حیثیت بحال کروائے گی۔ہم نے امریکا کے کہنے پراپنے علاقے تباہ کردیے۔لیکن امریکا نے اپنی ناکامیوں کابوجھ پاکستان پرڈال دیا۔انہوں نے واضح کیاکہ ہمیں امریکا سے 25ارب کیلئے ذلیل ہونے کی ضرورت نہیں ۔ہمیں امداد کی کوئی ضرورت نہیں۔ہمارے ساتھ چین، روس ،ایران جیسے ممالک کھڑے ہیں۔ہمیں ان کی طرف جانا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کودھمکی دی ہے لیکن ٹرمپ کے بیان پروزیراعظم کہاں ہیں؟چوہا کدھر ہے؟
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری ممتاز نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی