ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلا ب۔۔۔ چین نے 60000افراد کے ہجوم سے’’مطلوبہ مجرم ‘‘ کو گرفتار کر دنیا کو حیران کر دیا

بیجنگ(این این آئی)چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جو 60 ہزار افراد کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا۔آؤ کے نام سے شناخت کیے جانے والا ملزم چین کے شہر نان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔

چینی میڈیا کے مطابق پولیس نے کہا کہ 31 سالہ ملزم معاشی جرائم میں ملوث تھا اور وہ گرفتار ہو جانے پر حیران تھا۔واضح رہے کہ چین بھر میں عوام کی نگرانی کرنے کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی نیٹ وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے۔ملزم آؤ کو کیمروں نے ٹکٹ خریدنے والے بوتھ ہر شناخت کیا تھا اور جب وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے تو پولیس انھیں گرفتار کرنے پہنچ گئی۔ نان چنگ کے پولیس افسر لی نے بتایا کہ ملزم کو جب ہم نے حراست میں لیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ گرفتار ہو جائے گا۔اس کو اندازہ نہیں تھا کہ 60 ہزار کے مجمعے میں اسے شناخت کر لیا جائے گا، وہ بھی اتنی جلدی۔پولیس افسر لی نے بتایا کہ ٹکٹ بوتھ پر ایسے کئی کیمرے نصب ہیں جن میں انسانی چہرے کو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی ہے۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ چینی پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ افراد کو گرفتار کیا ہو۔گذشتہ سال اگست میں پولیس نے شان ڈونگ صوبے میں 25 افراد کو اسی ٹیکنالوجی کی مدد سے حراست میں لیا تھا۔چین دنیا بھر میں چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے اور اپنی شہریوں کو اکثر یاد کراتا ہے کہ حکام سے بچنا تقریباً ناممکن ہے۔
urdu tv online

مزید پڑھیں  سونم کپور اپنی شادی کا سوال سن کر ایسا کام کیا کہ ۔۔۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments