ٹی 10 لیگ کا میلہ آج سے سجے گا، سرفراز، عامر، آفریدی سمیت کئی سپر ٹار ان ایکشن, میچ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

شارجہ (آئی این پی) برق رفتار، تیز تر اور مختصر ترین ٹی ٹین لیگ کا آج (جمعرات) سے شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں آغاز ہورہا ہے، 10اووروں کے میچوں میں شریک چھ ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو 4 روزہ ایونٹ میں 12میچز کھیلیں گی۔ ہر میچ 90 منٹ میں مکمل ہوگا۔ ابتدائی روز 2 میچر کھیلے جائیں گے، اافتتاحی میچ 14 دسمبر کی شام 6 بجے  بنگال ٹائیگرز اور کیرالا کنگز، دوسرا میچ مراٹاربین اور پختونز کے مابین کھیلا جائے گا.

مزید پڑھیں  پی ایس ایل فائنل ، شاہد آفریدی نے سٹیڈیم آنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ جمعرات سے برق رفتار ، تیر تر اور 10 دس اووروں پر مبنی مختصر ترین ٹی ٹین کرکٹ لیگ کی میزبانی کررہا ہے۔ جدید ترین طرز کے ایونٹ میں شری چھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو چار روز میں 10 دس اوورز کے 12 میچز کھیلیں گے۔ پہلے دو روز گروپ میچز ہوں گے۔ ہر ٹیم دو گروپ میچ کھلے گی۔ 16 دسمبر کو پوزیشنز کے میچز ہوں گے۔ اتوار 17 دسمبر کو 2 سیمی فائنلز اور فائنل کھیلتے جائیں گے۔ تمام میچز 90 منٹ میں مکمل ہوجائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں سرم اٹھاربین کے کپتان سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ ہیں۔ ٹیم میں مصباح الھق، محمد عامر، ڈوین براوو، کامران اکمل اور عماد وسیم شامل ہیں۔ پنجابی لیجنڈ کے کپتان شعیب ملک اور پلیئرز حسن علی، عادل رشید، عمر اکمل، رنگنا، ہیراتھ اور فہیم اشرف ہیں۔ کولمبو لائنز کی قیادت نیش چندی مل کے سپرد ہے جس میں سری لنکن پلیئر تھسارا پریراتھریما نے اور چامیرا منتخب کئے گئے ہیں۔ پختونز سکواڈ کے قائد شاہد آفریدی جبکہ پلیئیرز میں فخر زمان، ڈوین سمتھ، احمد شہزاد، عمر گل، سہیل خان، جنید خان اور محمد نبی شامل ہیں۔ کیرالا کنگز کی قیادت انگلش ون ڈے قائد اوون مورگن ہیں۔ وہاب ریاض، سہیل تنویر، شکیب الحسن، سیموئل بدری اور کیرن پوارڈ سکواڈ میں موجود ہیں۔ بنگال ٹائیگرز کی قیادت پاکستانی کپتان سرفراز احمد کررہے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments