پاکستانیوں کے پاسپورٹ میں ایک نئی چیز متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا

urdu tv online
اسلام آباد (نیوزڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ شہریوں کو نئے سال 2018ٔء کے وسط میں ای پاسپورٹ کا اجراءشرو ع کر دیا جائے گا جس میں مائیکرو چپ لگی ہو گی ۔احسن اقبال کا کہناتھا کہ سب سے پہلے الیکٹرانک پاسپورٹ مارچ 2018 میں سفارتکاروں کو جاری کیے جائیں گے جس کے بعد جون 2018میں تمام شہریوں کو بھی یہی جاری کیے جائیں گے ۔ای پاسپورٹ میں مائیکرو چپ لگی ہو گی جس میں مسافر کے بارے میں تمام معلوما ت درج ہوں گی جس سے جعلی کاغذات کے ذریعے سفر کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے گا ۔اس سے قبل یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ ای پاسپورٹ اسی سال جاری کر دیئے جائیں گے اور امیگریشن آفس بھی کام شروع کر دیں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ای پاسپورٹ کا انتہائی شاندار قدم سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے 2016 میں اٹھایا گیا تھا ۔ پاسپورٹ کی تیاری کیلئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن عثمان باجوہ
نے فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیاہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ریحام خان ایک پلانٹڈ بمب ہے مگر یہ بمب کس نے کس مقصد کے لیے لگایا ؟ نامور کالم نگار نے اصل اور دنگ کر ڈالنے والے کہانی بیان کر دی