پاکستانی صحآفی اور اینکرز کتنی تنخواہ لیتے ہیں جان کر ہوش اڑ جائے

ٹی وی سکرین پر ملکی حالات حالات حاضرہ سیاسی صورت حال اور باقی معاملات پر بحث کرنے والے صحافیوں اور اینکرزکو تو آپ نے دیکھا ہوگا جن کا تبصرہ واقعی بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہے اور یہ تبصرہ، تجزیہ بلا وجہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے ٹھوس حقائق ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر اس طرح کے تبصرہ جات اور بحث کیجاتی ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک اینکر پرسن جو کہ کسی چینل کو ایک پروگرام کے کئی کروڑ کی آمدن دیتے ہیں ان کی اپنی تنخواہیں کتنی ہوتی ہے ۔ چلیں آج اس رپورٹ میں جاننےکی کوشش کرتے ہیں

پاکستانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان بڑے اور نامور صحافیوں کی تنخواہوں کی ایک فہرست جاری ہو ئی ہے جس سے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ملک کی غربت، معاشی عدم مساوات اور عام آدمی کے پست معیار زندگی کے بارے میں متاثر کن گفتگو کرنے والے ان تجزیہ کاروں کا اپنا معیار زندگی کئی سیاستدانوں سے بھی زیادہ بلند ہے۔ آخر یوں ہی تو ایک حکومتی وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں ان پر 50،50لاکھ روپے تنخواہیں لے کر ملک میں افراتفری پھیلانے کا الزام نہیں کیا تھا۔ان جاری اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ تنخواہ لینے والوں میں اینکر عاصمہ شیرازی 9ویں نمبر پر ہیں جو 10لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ فہرست میں آٹھواں نمبر اخلاقیات کے سب سے خوبصورت اسباق دینے والے آفتاب اقبال کا ہے جو 15لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں  چور کی طلاق دفتر میں کام کرتے ہوئے ایک صاحب کا موبائل چوری ہوگیا … دن بھر کی مصروفیت کے بعد تھکے ہارے صاحب بہادر نے جونہی گھر کی دہلیز پر قدم رکھا تو اگلا منظر دیکھ کر چونکے بنا نہ رہ سکے

جاذب نظر شخصیت کے مالک سنجیدہ مزاج صحافی طلعت حسین 20لاکھ تنخواہ کے ساتھ 7ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ چھٹا نمبر وسیم بادامی کا ہے جو 25لاکھ روپے ماہانہ وصول کر رہے ہیں۔جیو نیوز کے معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ 35لاکھ روپے تنخواہ کے ساتھ 5ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اے آر وائی پر کھرا سچ پروگرام میں حکومت وقت کو کھری کھری سنانے والے مبشر لقمان کی تنخواہ بھی 35لاکھ ہے تاہم پوائنٹس کے اعتبار سے ان کا نمبر چوتھا ہے۔صحافت کے آکاش کا نمایاں ترین ستارہ حامد میر 38لاکھ روپے تنخواہ لے کر تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔نیوز ون چینل میں سنسنی خیز انکشافات کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود کی تنخواہ 40لاکھ روپے ہے اور ان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ دنیا نیوز کے کامران خان 48لاکھ روپے

مزید پڑھیں  چین کا پاکستان کو بڑا تحفہ ،بھارت پر سکتہ طاری - urdu tv online

ماہانہ لے کر سب سے زیادہ تنخواہیں لینے والے صحافیوں کی لسٹ میں سر فہرست ہیں۔اب ان کی تنخواہیں بہت زیادہ ہیں یا ان تنخواہوں کے تناسب سے ان کا کام زیادہ کٹھن ہے۔ یہ فیصلہ کرنا قارئین کا کام ہے۔یقینا آپ کے منہ میں بھی پانی آگیا ہوگا اور آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بس یہی کام شروع کیا جائے ۔ عزت اور پیسہ اور بہت کچھ ملیں گا لیکن شاید آپ کو اس بات کا اندازہ نہٰں ہوگا کہ یہ لوگ اس مقام تک کیسے پہنچے اور اس کے پیچھے ان کی کتنی لگن تھی جس نے ان کو عوام میں مقام دیا کہ لوگ ان کو دیکھنے اور سنتے ہیں۔

مزید پڑھیں  لونڈی سے نکاح کیسے کیا جاسکتا ہے؟؟؟؟
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments