پاکستانی نے پوری دنیا میں ایسا کام کردیا ۔۔۔کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپنی ذات کو دریافت کرنے کا ایک اچھا طریقہ یہ بھی ہے کہ گھوم پھر کر اپنے اردگرد کی دنیا کو دریافت کیا جائے۔ آپ اس دنیا کو جتنا زیادہ سمجھیں گے اس میںا پنے مقام کو بھی اتنا ہی بہتر جانیں گے۔ دنیا کو دیکھنے کی یہ خواہش فطری طور پر انسان میں موجود ہوتی ہے لیکن اکثر لوگ اسباب کی کمی کا شکورہ کرتے ہوئے اس نعمت سے محروم رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے باہمت پاکستانی نوجوان کامران علی ایک شاندار مثال ہیں، جو اپنی سائیکل پر ہی دنیا کی سیر کو نکل کھڑے ہوئے۔ ویب سائٹ ’مینگو باز‘ کے مطابق کامران کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر لیہ سے ہے۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے جرمنی بھی جاچکے ہیں۔ دراصل جرمنی میں حصول تعلیم کے دوران ہی ان کے دل میں یہ جذبہ بیدار ہوا کہ وہ دنیا کی سیر کے لئے جائیں۔ اب ان کو اس سفر پر نکلے ہوئے تین سال ہوچکے ہیں۔وہ اپنی سائیکل پر اب تک 42 ممالک کا سفر کرچکے ہیں، جس میں جرمنی سے پاکستان تک 10ہزار کلومیٹر کا سفر بھی شامل ہے۔ آج کل وہ ارجنٹینا کے انتہائی جنوبی علاقے سے الاسکا کی جانب رواں دواں ہے۔ فروی کے پہلے ہفتے میں وہ امریکہ میں داخل ہوں گے اور انہیں امید ہے کہ اگلے آٹھ ماہ میں وہ پوری دنیا کا سفر مکمل کرلیں گے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  چوہدری نثارکومسلم لیگ ن کاٹکٹ نہیں مل سکتا۔۔۔۔لیگی رہنما نے سابق وزیرداخلہ پربجلی گرادی