پاکستانی ڈراموں میں نئی اداکارہ نے قدم رکھ دیا

صحیفہ جبار پاکستان کی کامیاب ماڈل بننے کے ساتھ ساتھ اب ٹیلی ویژن کی دنیا پر بھی اپنے جلوے دکھانے کو تیار ہیں۔نامور ماڈل بہت جلد ’تیری میری کہانی‘ نامی ڈرامے کے ساتھ ٹی وی پر ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس ڈرامے میں مرکزی اداکارہ کا کردار کررہی ہیں۔ماڈل کا کہنا تھا کہ ’پروڈیوسرز نے مجھے ہم ایوارڈز کے فوری بعد فون کیا، شروع میں مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس ڈرامےمیں کام کیا جائے یا نہیں، کیوں کہ ایسی آفر میرے کیریئر میں کافی جلدی آگئی، لیکن ٹیم کو یقین تھا کہ میں اداکاری کرپاؤں گی، اور مجھے خوشی ہے کہ انہیں ایسا لگا کیوں کہ مجھے بھی اس ڈرامے میں کام کرنے پر کوئی افسوس نہیں اور میں بہت مزہ کررہی ہوں‘۔ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے صحیفہ نے بتایا کہ ’میرا کردار بہت حد تک مجھ جیسا ہی ہے، اس لیے مجھے اسے ادا کرنے میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی، میں دینا نامی لڑکی کا کردار کررہی ہوں، جو برطانیہ سے واپس آتی ہے اور پاکستانی دیسی لڑکی سے کافی منفرد ہے‘۔ان کے مطابق ڈرامے میں ان کا لُک بھی کافی منفرد ہے جو زیادہ تر ڈراموں میں شائقین کو دیکھنے کو نہیں ملا۔اس ڈرامے میں اداکار نعمان مسعود اور لیلیٰ واستی صحیفہ جبار کے والدین کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ڈرامے کی ہدایات علی فیضان دے رہے ہیں۔ماڈلنگ سے اداکاری کی جانب قدم بڑھانے پر صحیفہ نے بتایا کہ ’ماڈلز کو اداکاری کرنے میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مجھے بھی چنمسائل پیش آئے، ہمیں جلدی جلدی کام کرنے کی عادت ہے، لیکن اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا‘۔خیال رہے کہ صحیفہ جبار نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کی جس کے فوری بعد انہوں نے کام کرنا شروع کردیا۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’میرے لیے شادی کے صرف 20 دنوں بعد اپنے شوہر کو چھوڑ کر 3 سے 4 ماہ ایک پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے کراچی منتقل ہونا مشکل تھا، اس وجہ سے ہم کہیں گھومنے بھی نہیں جاسکے‘۔اداکاری میں ڈیبیو کرنے کے ساتھ ساتھ صحیفہ ماڈلنگ کے کیریئر کو بھی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’میں ماڈلنگ نہیں چھوڑ رہی، مجھے اس سے محبت ہے، لیکن میں اداکاری کرنے کا بھی ارادہ کررہی ہوں، اس لیے میں دونوں کام کرنے پر بےحد خوش ہوں‘۔’تیری میری کہانی‘ نامی ڈرامے میں صحیفہ جبار کے ساتھ صبور علی اور اظفر رحمٰن اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔25 اقساط پر مبنی یہ ڈرامہ ہم ٹی وی پر فروری میں نشر ہوگا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Woh mulk ki dohri shehriat sab ko mile gi