پاکستان بھارت سے خشک دودھ کا سب سے بڑا خریدار ،اس دودھ کی کوالٹی کیسی ہے؟قائمہ کمیٹی میں اہم انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ خشک دودھ بھارت سے آ رہا ہے،جبکہ بیرون ممالک سے درآمد کیے جانے والا 30 فیصد دودھ ناقابل ہضم ہے۔ چیئرمین عبدالقہار خان کی صدارت میں اجلاس ہوا،جس میں لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا،سیکریٹری لائیواسٹاک پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ دس سال میں ہماری گوشت کی برآمدات منفی ہیں۔سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب نے یو این کام ٹریڈ کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ خشک دودھ بھارت

مزید پڑھیں  اس تصویر میں موجود یہ ننھی لڑکی آج کل کون سی معروف اداکارہ ہیں ؟

سے آ رہا ہے،بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے 600 ڈاکٹرز بیروزگار ہیں،ہم سی پیک کے لیے آنیوالے چینی باشندوں کو حلال فوڈ مہیا کریں گے،پنجاب میں زراعت کا مستقبل نہیں،ہم نے کانگو جیسے مسئلے پر 100فیصد قابو پایا ہوا ہے۔اجلاس مین وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہاکہ میری تین سال فصل نہیں ہوئی،خرچہ جانور بیچ کر پورا کیا۔

مزید پڑھیں  ویرات انوشکا کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد

urdu tv online

مزید پڑھیں  دنیا کا کونسا حکمران کتنی تنخواہ لیتا ہے, ٹرمپ زیادہ معاوضہ لیتے ہیں یا ترک صدر ؟ شاہد خاقان عباسی کی تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیلات پہلی مرتبہ منظرعام پر

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments