پاکستان تحریک انصاف کے ممبر بنیں اور اڑھائی مرحلے کا پلاٹ مفت حاصل کریں،تحریک انصاف کے رہنما کی عوام کو حیران کن آفر‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ الیکشن کے بعد اب سب کی نظریں عام انتخابات پر ہیں ،حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر بڑی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زوروں پر ہے ۔جس میں عوام کو لبھانے اور ووٹ لینے کی خاطر نت نئے انداز اپنائے جارہے ہیں ۔ایسے میں فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام کو ایک ناقابل یقین آفر دی گئی ہے ۔فیصل آباد میں ایک بینر لگا ہےجس میں نمایاں

مزید پڑھیں  2013کے عام انتخابات میں ن لیگ کوشکست کیوں ہوئی ؟وجہ سامنے آگئی

طور پر لکھا گیا ہے کہ(آئیے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر بنیں اڑھائی مرلہ کے 50عدد پلاٹوں کی قرعہ اندازی میں شامل ہو کر مفت پلاٹ حاصل کریں ،قرعہ اندازی 27اپریل بروز جمعتہ المبارک بالمقابل ڈیرہ میاں اوضی، میاں ذوالفقار، شاہدرہ روڈ لاثانی پلی فیصل آباد)۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ بینر وائرل ہوا، صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے،کچھ صارفین نے کہا اس زمین کی تحقیقات کروائی جائیں ۔کچھ نے اسے پراپیگنڈہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں  اپنا ملک پیچھے رہ گیا۔۔۔یہ پاکستان ہے:قطری شہزادے بڑ ا جرم کرتے پکڑے گئے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments