پاکستان طلباکےلئے اب ہوا بیرون ملک پڑھائی کےلئے جانا انتہائی آسان

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ نے غیر ملکی طلبا کے لئے نئی ویزا پالیسی بنالی جس کے تحت بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کراسکیں گے۔ برطانیہ کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔اس سے قبل ایسے طالبعلموں کو ورک ویزا کے لئے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت ایسا نہیں ہوگا۔ غیر ملکی طالبعلموں کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11 جنوری سے ہوگا جس کے بعد برطانیہ میں زیرتعلیم طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے پہلے ورک ویزا حاصل کرسکیں گے۔یاد رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے دورے کے موقع پر طالبعلموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھا جبکہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالبعلموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بھارت،مغربی بنگال میں پرتشددہنگامے پھوٹ پڑے،مولانا آزاد کا مجسمہ منہدم،پولیس اہلکار کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے،متعدد ہلاک،ڈپٹی کمشنر شدید زخمی