پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے:ملیحہ لودھی

urdu tv onlineاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکی امداد اپنے مفادات کیلیے ہوتی ہے وہ مفت میں امداد نہیں دیتا،پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور  نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے۔نجی چینل ”جیو نیوز“کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دنیا کی پارلیمنٹ کہا جاتا ہے، اگر دنیا کی پارلیمنٹ میں امریکا کیخلاف ووٹ پڑا ہے تو یہ امریکا کیلیے ٹھوس پیغام ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کی ترجمانی کی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  فوج سے ڈیل کی کوشش،،نوازشریف کو کون سے دو بڑے فائدے ملنے والے ہیں؟؟حامدمیر کے چشم کشا انکشافات