urdu tv online

پاکستان نےمعذور افراد کو مفت ڈیوائسز دینےکی پالیسی تیار کرلی

urdu tv onlineپاکستان نے دنیا بھر کے معزور افراد کو فعال شہری بنانے کے لیے نئی پالیسی تیارکر لی۔ جدید ویل چیئر، مصنوعی، ٹانگ ، ہاتھ ، بازو، مخصوص چشمے اور آلہ سماعت سمیت 50 اقسام کی ڈیوائسزمعزور افراد کو مفت فراہم کرنے کی سفارش پالیسی کا حصہ ہو گی۔ یہ پالیسی عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ قرار داد کے ذریعے منظور کرائی جائے گی۔ پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ پالیسی کے تحت دنیا بھر کے کروڑوں معزور افراد کو مصنوعی الات فراہم کرنا ریاستوں کی ذمہ داری قرار دیا جائے گا۔ معاون ڈیوائس پالیسی منظوری ہونے سے بلاشبہ معزور افراد کی اکثریت چلنے پھرنے، پڑھنے سننے یا پھر آسانی سے دیکھنے کے قابل ہو سکیں گے۔معزور سرکاری ملازم محمد خان نے اس پالیسی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مفت ڈیوائس سب معزوروں کا حق ہے۔ آئندہ ماہ عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بچوں کیساتھ ایک اور زیادتی کا سکینڈل منظرعام پر ویڈیو دیکھ کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائے گی یہ کس شہر میں ہو رہا ہے ؟